Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک لیرا بدستور زوال پذیر

انقرہ۔۔۔ترکی کی کرنسی ’لیرا‘ کی ڈالر کے مقابلے میں قیمت میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ ترکی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات میں کمی کے خدشات کے بعد گذشتہ روز ترک لیرا ڈالر کے مقابلے میں مزید 7.24 پوائنٹس نیچے آگیا۔ترک وزیر خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیرا کی قیمت میں مسلسل کمی ترکی پر کھلا حملہ ہے۔پیر کی صبح ایشیا اور پیسفیک میں ترک لیرا کی قیمت 7.24 کو چھونے کے بعد پھر 7.06 پر آگیا ۔ترک وزیر برائے خزانہ برات البیرق نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت نے کرنسی کا معیار بچانے کے لیے پلان تیار کیا ہے۔ ریاست کے تمام ادارے جلد ہی اس حوالے سے ضروری اقدامات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں قومی کرنسی کی قیمت کو برقرار رکھنے کے لیے ہرممکن اقدام کیا جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ترک لیرا کی گراوٹ کے کئی اسباب ہیں۔ ایک بڑا سبب امریکا کے ساتھ کشیدگی ہے۔

شیئر: