Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحد ہوکر غربت اور عدم مساوات کے خاتمے کی کوشش کی جائے، صدر کووند

    نئی دہلی- - -  -صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے72ویں یوم آزادی کے موقع پرعوام کو تلقین کی کہ ہمیں توجہ بھٹکانے والے  تنازعات میں الجھنے اور فروعی معاملات میں پڑنے کے بجائے  متحد ہو کرغریبی ،ناخواندگی اور عدم مساوات کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا ملک  فیصلہ کن دور سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ   قومی افتخار کے اس موقع پر آپ تمام اہل وطن کو مبارک باد دیتا ہوں۔ 15 اگست کا دن ہر ہندوستانی کے لئے اہمیت کا حامل ہوتا ہے، خواہ وہ ملک میں ہو یا بیرون ملک  ۔اس دن ہم سب اپنا قومی پرچم اپنے گھروں، اسکولوں، دفتروں، میونسپلٹیوں، گرام پنچایتوں ، سرکاری اور نجی عمارتوں پر پورے جوش و خروش کے ساتھ لہراتے ہیں۔ہمارا ترنگا ہماری قومی سا لمیت کی علامت ہے۔ اس دن ہم ملک کی خود مختاری کا جشن مناتے ہیں ۔اپنے ان آباو اجداد کے رول کو پورے احسان مندی کے ساتھ یاد کرتے ہیں، جن کی کوششوں سے ہم نے بہت کچھ حاصل کیا ۔یہ دن قوم کی تعمیر میں دیگر کاموں کی تکمیل کے لئے عہد کرنے کا بھی دن ہے ، جنہیں ہمارے باصلاحیت نوجوان بلاشبہ مکمل کریں گے۔ 1947 میں 14 اور 15 اگست کی نصف شب کے وقت، ہمارا ملک آزاد ہوا تھا۔ یہ آزادی ہمارے آباو اجداد اور قابل احترام مجاہدین آزادی کی برسوں کی قربانیوں اور بہادری کا نتیجہ تھی۔جدوجہد آزادی میں حصہ لینے والے تمام بہادر مرد و خواتین ، غیر معمولی طورپر شجاعت مند اور دوراندیش تھے۔اس جنگ میں ملک کے تمام علاقوں، سماج کے تمام طبقات اور فرقوں کے افراد شامل تھے۔وہ چاہتے تو آرام دہ زندگی گزار سکتے تھے۔ لیکن ملک کے تئیں بے پناہ لگن کی وجہ سے انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ وہ ایک ایسا آزاد اور خود کفیل ہندوستان بنانا چاہتے تھے ، جہاں سماج میں مساوات اور بھائی چارا ہو۔ہم ان کے کارناموں کو ہمیشہ یاد کرتے ہیں۔ملک کی ترقی کرنے اور غربت اور عدم مساوات سے آزادی حاصل کرنے کے یہ اہم کام ہم سب کو کرنے ہیں۔ ان کاموں کو پورا کرنے کی سمت میں ، ہماری قومی زندگی کی ہر کوشش، ان مجاہدین آزادی کے تئیں ہمارا خراج عقیدت ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -شملہ میں شدید بارش، 117سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شیئر: