Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم کی سزا معطل ہوجائے گی؟

اسلام آباد ... لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج عرفان قادر نے کہاہے کہ نوازشریف کی سزا معطل ہوجائے گی۔نواز شریف کا کیس نیب کا کیس ہی نہیں تھا اس حوالے سے سپریم کورٹ کافیصلہ غیر قانونی تھا۔ٹی وی انٹرویو میں عرفان قادر نے کہا کہ جے آئی ٹی بنانے کا اختیار کسی عدالت کو نہیں۔ سپریم کورٹ کی کئی رولنگ موجود ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ہم کوئی تفتیشی ادارہ ہیں نہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ اس سزاکو معطل کر سکتی ہے۔ انہوں نے صرف دو لفظ لکھنے ہیں کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ سے غلطی ہوئی ہے اور ہم یہ سزا معطل کرتے ہیں۔ مجھے امیدہے کہ اگلی سماعت پر سزا معطل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے بھی کہاہے کہ ہمارے پاس اس کے سواکوئی چارہ نہیں تھا کہ ریفرنس فائل کرتے۔اس کے بعد اس کیس میں کچھ بھی نہیں رہ جاتا۔
مزید پڑھیں:پانامہ جے آئی ٹی عدالتی حکم پر بنی،چوہدری نثار

شیئر: