Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں ن لیگ کے ارکان کو توڑنے کی کوشش؟

  لاہور...مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نااہل شخص جہازمیں اراکین اسمبلی کولارہا ہے۔ہمارے لوگوں کوفون کرکے انہیں توڑنے کی کوشش کی گئی۔اس حکومت اوراس کے عہدیداروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ سے کی جارہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ کراچی میں ان کے ایم پی اے نے شہری پرتشددکیامگرقانون حرکت میں نہیں آیا۔پہلے پٹائی کرلوپھردبا وڈال کرصلح کرلو۔انہوںنے کہاکہ عمران خان غیر ملکی قرضہ نہیں لینا۔ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بھولنا نہیں،ہم روز آپ کو یاد دلاتے رہیں گے ۔یہ فراڈ زیادہ دن نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں بنا رہے۔ابھی وزیراعظم نہیں بنے اور 25 ،25 آدمی ساتھ چل رہے ہیں۔ دیکھیں گے کس کس گورنر ہاوس کی دیواریں گریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جس نئے پاکستان کی بنیاد جھوٹ فریب بہروپ اور ہارس ٹریڈنگ پر ہوگی وہ کیا نیا پاکستان ہوگا۔.
مزید پڑھیں:بلوچستان میں حکومت سازی کا فارمولا طے؟

شیئر: