Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھپڑ ماروپھر معافی مانگ لو

 اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے چوہدری نثار اور پانامہ جے آئی ٹی سے متعلق ریمارکس کی تردید کردی۔ سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاونٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سے یہ بیان منسوب کیا گیا کہ پانا مہ جے آئی ٹی میںآئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران کو اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شامل کرایا تھا۔جمعرات کوایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے وضاحت کہ میری مراد پانامہ جے آئی ٹی نہیں بلکہ نیوز لیکس کی جے آئی ٹی تھی۔ پانامہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے ہی بنائی تھی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ گزشتہ روز خبر کو غلط چلایا گیا۔ غلط خبر چلنے پر ٹاک شوز ہوگئے۔ ایک مخصوص میڈیا گروپ ہمیشہ ایسا ہی کرتا ہے ۔ چیف جسٹس نے عدالت میں موجود صحافیوں سے پوچھا کہ میرے ریمارکس کو میڈیا نے درست انداز میں کیوں رپورٹ نہیں کیا؟۔  جس پر ایک رپورٹر نے جواب دیا کہ سر! ہم نے نیوز لیکس کے حوالے سے ہی خبر چلائی تھی۔  چیف جسٹس نے کہا کہ ایک مخصوص میڈیا گروپ میں آج بھی غلط خبر لگی ہے ۔ میڈیا گروپ کے رپورٹر نے عدالت سے معافی مانگی تو چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے تھپڑ مار کر پھر معافی مانگ لو۔ میڈیا کو بھی خود سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ چیف جسٹس نے معذرت قبول کرتے ہوئے معاملہ نمٹادیا۔
مزید پڑھیں:پانامہ جے آئی ٹی عدالتی حکم پربنی،چوہدری نثار

شیئر: