Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کس خلاف ورزی پر گاڑی پر پابندی ہوگی؟

مکہ مکرمہ ۔۔۔۔مشاعر مقدسہ حج ٹریفک سیکیورٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی گاڑی کے مالک نے مشاعر مقدسہ جانے کا اجازت نامہ حاصل کرنے پر مخصوص خلاف ورزیوں میں سے کسی ایک کا ارتکاب کیا تو اس سے اجازت نامہ سلب کرلیا جائیگا۔ گاڑی کے مشاعر مقدسہ میں داخلے پر پابندی لگا دی جائیگی اور خلاف ورزی پر سزا بھی ہوگی۔حج ٹریفک سیکیورٹی نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ اگر اجازت نامہ رکھنے والی گاڑی سے حجاج کو سفر کرایا گیا یا اجازت یافتہ گاڑی کا اجازت نامہ کسی اور گاڑی پر لگا دیا گیا تو اسے خلاف ورزی شمار کیا جائیگا اور ایسی صورت میں اجازت نامہ واپس لے لیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -ارض پاک آنے پر تمام عازمین کو خوش آمدید کہتا ہوں، شاہ سلمان

شیئر: