Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیا

اسلام آباد....سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق حق کو تسلیم دیتے ہوئے آئندہ ضمنی انتخابات میں انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دےدی ۔جمعہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن‘نادرا کی معاونت سے انتظامات کو یقینی بنائے اور انٹرنیٹ ووٹنگ ( ای ووٹنگ) کے انتخابی نتائج کو علیحدہ رکھا جائے۔چیف جسٹس نے ریمارکس د ئیے کہ بعد ازاں آئی ووٹنگ کے انتخابی نتائج کو ضمنی انتخابات کے نتائج میں شامل کیا جائے۔تاہم تنازع کی صورت میں ای ووٹنگ کے نتائج کو علیحدہ کردیا جائے۔عدالت عظمیٰ نے ریمارکس د ئیے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہت مبارک ہو، آج ان کے ووٹ ڈالنے کے حق کو تسلیم کرلیا گیا ۔ اب اس پر عملدرآمد کا معاملہ ہے ۔ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس د ئیے کہ پائلٹ پراجیکٹ بنانے پر الیکشن کمیشن اور نادرا کے مشکور ہیں لیکن اس منصوبے کو الیکشن کمیشن کے قوائداور آپریشن پلان کے تحت مکمل کیا جائے۔ نادرا پائلٹ پراجیکٹ کے انتخابی عمل کو فول پروف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے،تجرباتی نفاد کا مقصد یہ نہیں کہ اس کے نتائج کو نظر انداز کردیا جائے۔ چیف جسٹس نے مزید ہدایت دی کہ انتخابی نتائج کی درستی سے متعلق تمام نتائج کو پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے۔ 
مزید پڑھیں:ای ووٹنگ،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

شیئر: