Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضیوف الرحمان کیلئے 5لاکھ کتابیں

القصیم.... صالح عبدالعزیز الراجحی اوقاف کی انتظامیہ نے حج موسم کے دوران ضیوف الرحمان کو 6زبانوں میں 5لاکھ کتابیں تقسیم کرنے کیلئے پیش کردیں۔ ادارہ اوقا ف کے سیکریٹری جنرل عبدالسلام الراجحی نے بتایا کہ ادارہ اوقاف دعوتی پروگراموں کے فروغ کیلئے کوشاں رہتا ہے۔ اسی لئے کتابوں اور مختلف قسم کے دعوتی لٹریچر کی تقسیم کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 6زبانوں میں دعوتی کتابیں مسجد الحرام کی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئیں۔

شیئر: