Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوٹنگھم ٹیسٹ: ہند نے انگلینڈ کیخلاف 307 رنزبنا لئے

 
نوٹنگھم: 5 ٹیسٹ کی سیریز کے تیسرے میچ کے پہلے ہی دن ہندنے انگلینڈ کے خلاف 307رنز بنا لئے اور اس کے 6کھلاڑی آوٹ ہوئے ۔کپتان ویرات کوہلی اور راہانے نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی۔ انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے ہندکو بیٹنگ کی دعوت دی۔ شیکھر دھون اور لوکیش راہول نے 60 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا ۔ شیکھر دھون 35 رنز بنا کرآوٹ ہوگئے۔لوکیش راہول نے 23 رنز بنا ئے جس کے بعد چتیشور پجارا اور کپتان ویرات کوہلی نے اسکور کو 82 رنز تک پہنچایا مگر پجارا 14 رنز بنا کر ووکس کانشانہ بن گئے۔ اجانکیا راہانے اپنے کپتان کا ساتھ دینے آئے اور دونوں بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم ایک بڑا اسکور کرنے جارہی ہے تاہم کرس براڈ نے اس تاثر کو ختم کیا۔راہانے 81 رنز بنا کر براڈ کا نشانہ بنے تو ہند کا اسکور 241 رنز تھا جس کے بعد 279 کے اسکور پر عادل راشد نے ویرات کوہلی کو سنچری بنانے سے روک دیا اورکوہلی کو 97رنز پر بین اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ آوٹ کردیا۔ویرات کوہلی 3 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کرسکے۔ہردک پانڈیا اور ریشبھ پینٹ نے اسکور کو 307 تک پہنچایا، پہلے دن آوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی پانڈیا تھے جو 18 رنز بنا سکے۔ ریشبھ پینٹ 22 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ ووکس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے ابتدائی دونوں میچوں میںہند کو شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔یہ میچ ہاتھ سے نکل گیا تو ہند سیریز ہار جائے گا۔

شیئر: