سندھ کی 10رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
کراچی ..سندھ کی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ۔قائم مقام گورنر اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی نے حلف لیا ۔سعید غنی وزیر بلدیات ،شہلا رضا وزیر برائے ترقی خواتین، سردار شاہ وزیر تعلیم و ثقافت، اسمعیٰل راہو وزیر زراعت، شبیر بجارانی وزیر معدنیات، مخدوم محبوب زمان وزیر ریونیو ،ہری رام کشوری لال وزیر جیل خانہ جات ، اقلیتی امور اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو وزیر صحت ہوں گی ۔ بیر سٹر مرتضی وہاب کو مشیر قانون اور اینٹی کرپشن اورمحمد بخش مہر کو مشیر صنعت و تجارت مقرر کیا گیا۔