عمران خان کو چینی اور کینیڈین وزرائے اعظم کے ٹیلی فون
اسلام آباد... کینیڈاکے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور ا نہیں و زیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے ا مور پر تبادلہ خیال کیا ۔ جسٹن ٹروڈونے عمران خان کی کرکٹ اور سےاسی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ کینیڈا میں 4 لاکھ پاکستانی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تجارت اورسرما یہ کاری کے مزید فروغ پر بھی اتفاق کیا۔چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے مبارک باد دی ہے۔ چینی وزیر اعظم نے امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوںمیں ہر موسم کی دوستی نئی حکومت کے دوران مزید مضبوط ہوگی۔ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ امید ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام وقت پر مکمل ہوگا۔انہوں نے عمران خان کو چین کے دورے کی دعوت بھی دی۔وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرپشن و غر بت کے خاتمے میں چینی تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں ۔