Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرن بْل آسٹریلیا کے وزیراعظم برقرار رہیں گے

سڈنی ۔۔۔ میکلم ٹرن بْل آسٹریلیا کے وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ انہوں نے اپنے حریف وزیر داخلہ ڈٹن کو منگل کے روز ہونے والی ووٹنگ میں شکست دے دی۔حکومت کی مشیر نولا مورینو نے بتایا کہ  ٹرن بل نے پارٹی کی قیادت کے چیلنج میں سینئر پارٹی لیڈر اور وزیر داخلہ مسٹر ڈٹن کو 35 کے مقابلے 48 ووٹوں سے شکست دی۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں کی قیاس آرائیوں نیز عوامی سروے کے بعد  ٹرن بْل نے منگل کو قیادت کے لئے ووٹنگ کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: