Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوٹنگھم ٹیسٹ: ہند نے انگلینڈ کو شکست کے قریب دھکیل دیا

 
نوٹنگھم:ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں ہند نے نوٹنگھم میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست کے قریب دھکیل دیا۔ 521رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کے 311رنز پر 9کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہدف ابھی 210رنز کی دوری پر ہے۔ ہندوستان کو میچ جیتنے کیلئے آخری وکٹ درکار ہے جو آخری دن کے کھیل کے پہلے مرحلے میںملنے کی امید ہے۔ تیسرے دن کے 23رنز سے انگلینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 32رنز پر دونوں اوپنر پویلین واپس لوٹ گئے۔کپتان جوئے روٹ بھی 13رنز پر چلتے بنے۔مڈل آرڈر بیٹسمین جوس بٹلر نے مزاحمت کی کوشش کی اور سنچری بنانے تک وکٹ پر ڈٹے رہے۔ انہوں نے 21چوکوں کی مدد سے 106رنز بنائے۔بین اسٹوک نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 62رنز بنائے۔ عادل راشد نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30رنز بنائے اور تاحال وکٹ پر موجود ہیں۔ اسٹورٹ براڈ 20رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔جیمس اینڈرسن 8رنز کے ساتھ عادل راشد کے ساتھ آخری جوڑی کے طور پر وکٹ پر موجود ہیں۔چوتھے دن کی خاص بات جسپریت بمرا کی بولنگ تھی انہوں نے 5 شکار کئے جبکہ ایشانت شرما نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ ہرادک پانڈیا اور محمد شامی کے حصے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

شیئر: