Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: گئو رکشکوں کی دہشتگردی، شاملی میں 2 مسلم نوجوانوں پر تشدد

لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش میں قانون ہاتھ میں لینے کی روایت عام ہوتی جارہی ہے ۔شاملی میں2مسلم نوجوانوں کوگئو رکشکوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کرکےزخمی کردیا۔گئو سیوا دل کے کارکنان کا الزام ہے کہ یہ  نوجوان گائے چوری کر کے لے جا رہے تھے جبکہ گاڑی میں سوارنوجوانوں اور پجاری نے حملہ آوروں کو بتایا کہ انہوں نےگائے پالنے کیلئے خریدی ہیں اس کے باوجود ملزمان نے دونوں نوجوانوں سے مارپیٹ کی اور علاقے میں گشت کرایا۔ پولیس نے بتایا کہ گئو رکشکوں کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا۔  دیگر حملہ آوروں  کی تلاش کی جا رہی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ شلوک کمار نے بتایا کہ دلشاد اور شاہ رخ ایک مندر کے پجاری سے2گائے خرید کر گاؤں لے جا رہے تھے۔ اسی دوران شاملی میں ہجوم نے ٹرک کا تعاقب کرکے ان پر حملہ کردیا۔شلوک کمار نے  بتایا کہ واقعہ کے بارے میں اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اورحملہ آوروں سے بچاکردونوں مسلم نوجوانوں پریوپی گئو کشی روک تھام قانون کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -مندر کی تعمیر کی بات کرنا عدالتی حکم کی توہین ہے، اسد اویسی

شیئر: