Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوشش ہے عافیہ صدیقی کو واپس لائیں،شاہ محمود

  ملتان ...وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چاروں صوبے بھاشا ڈیم کی تعمیر پر متفق ہیں۔ملتان میں نماز عید کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پانی اور بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے بھاشا ڈیم کی تعمیر کے عزم کااعادہ کیا ہے۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی مشکلات اور ان کے خاندان کے کرب کا احساس ہے۔قانونی ضروریات کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ کوشش ہے کہ عافیہ صدیقی کو واپس لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عارف علوی کو صدر کے عہدے کیلئے نامزد کیاہے۔ پیپلز پارٹی کو بھی تعاون کرنا چاہیے۔صدارتی امیدوار عارف علوی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سیاستدان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کا نام مشاورت اور سوچ سمجھ کر د یا ہوگا۔ وہ نظریاتی سیاست کے محافظ ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) ان کا نام واپس لینے کے لئے پیپلز پارٹی پر دباو ڈال رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی نئے صوبے کے قیام میں تحریک انصاف کی مکمل حمایت کرے گی۔ایک سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان اور ہند سنجیدگی اور دانشمندی سے مسائل حل کریں۔ کشمیرمیں مقامی سیاسی تحریک اورانسانی صورتحال سے دنیا واقف ہے۔
مزید پڑھیں:شاہ محمود نے ہند کو کیا مشورہ دیا؟

شیئر: