Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردان میں معمولی تنازع پر فائرنگ،7ہلاک

مردان... خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں معمولی تنازع پر تصادم میں7 افرادہلاک ہوگئے۔ مردان کے علاقے طورو میں خان غالب اور نوشیر گروپوں کے درمیان فائرنگ ۔فریقین اکٹھے قربانی کر رہے تھے، اس دوران تکرار کے بعد بات بگڑ گئی۔دونوں گروپوں نے ایکدوسرے پر فائرنگ کی ۔راہگیر بھی فائرنگ کی زد میں آگئے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں2 راہگیر شامل ہیں ۔پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ۔دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں:عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس سماعت کیلئے مقرر

شیئر: