Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعتزاز کا نام واپس نہیں لے رہے ،خورشید شاہ

  سکھر ...پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن زیرک سیاستدان اور ماہر قانون دان ہیں۔ بطور صدارتی امیدوار بہترین آپشن ہیں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن کی نامزدگی پر تمام جماعتیں متفق ہیں۔ بطور صدارتی امیدوار ان کا نام واپس نہیں لے رہے۔ ایک سوال پر خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان اگر اچھا کام کریں گے تو ستائش کریںگے۔نوجوان کو روزگار، صحت اور تعلیم سب کا حق ہے۔ وہ ملنا چاہئیے۔ اگر عمران خان اس کے لئے کام کریں تو اسے سراہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ35 سال بعد ایک ساتھ بیٹھ رہی ہیں۔ ماضی کی کچھ ایسی چیزیں تھیں جو اب سامنے آرہی ہیں ۔انہیں بھلانا اچھی بات ہوگی ۔یہ ایک نئی سیاسی روایت ہوگی جو پروان چڑھے گی۔
مزید پڑھیں:حکومت چلانا آسان کام نہیں،گیلانی

شیئر: