Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان روادار متوازن اور لبرل ملک

اسلام آباد ... وفاقی وزیر اطلاعات فواد  چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان روادار، متوازن اور لبرل ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کے دورہ پاکستان پر ہند میں انتہا پسند تنقید کر رہے ہیں اور شور شرابہ کر رہے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم عمران خان قوم سے اپنے پہلے خطاب میں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر ہند امن کیلئے ایک قدم آگے بڑھائے گا تو پاکستان زیادہ قدم آگے بڑھے گا۔ دریں اثناء فواد چوہدری نے معروف ہندوستانی صحافی کلدیپ نائر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلدیپ نائر برصغیر کی صحافت کا روشن ستارہ تھے جنہوں نے خطے سے نفرت مٹانے اور امن کے فروغ کیلئے اپنے قلم کی قوت کو استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلدیپ نائر اور خشونت سندھ کی بطور امن پسند صحافی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:قوم تلخ فیصلوں کے لئے تیار رہے،شاہ محمود

شیئر: