Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ اور پاکستان میں نیا تنازع؟

واشنگٹن/اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ کی ٹیلی فون کال کا تنازع شدت اختیار کرگیا ۔ا مریکہ مائیک پومپیو اور عمران خان کی بات چیت سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔انہوں نے پاکستان میں سرگرم تمام دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت پر زور دیاتاہم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق جاری امریکی بیان کو حقائق کے منافی قرار دےکر مسترد کردیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان پاکستان میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی اسے درست کیا جانا چاہیے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان نے کہاکہ امر یکہ مائیک پومپیو اور وزیراعظم عمران خان کی بات چیت سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ کاٹیلی فون

شیئر: