Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہفتے کی چھٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد ... وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 8 سے 4 بجے کی بجائے صبح 9 سے 5 بجے تک ہوں گے۔ قبل ازیں سرکاری ملازمین کی ہفتے میں ایک چھٹی ختم کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی تھی۔وزارت داخلہ کی گئی سمری میں کہا گیا کہ 2011ءمیں وزارت پانی و بجلی کی سفارش پر ہفتہ وار 2 چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ہفتہ وار 2 چھٹیاں کرنے کا مقصد توانائی بحران پر قابو پانے اور بجلی کی بچت کے لئے کیا گیا۔ ہفتے میں ایک تعطیل بڑھانے کے باوجود سرکاری دفاتر کے اوقات کار 40 گھنٹے فی ہفتہ ہی رکھے گئے تاہم کابینہ نے ہفتے کی چھٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ سرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی ۔ 

شیئر: