Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر انڈیا اسٹاف نے طمانچہ مارا، اطالوی ڈی جے، غلط ہے، ایئرلائنز

نئی دہلی .... ایئر انڈیا نے ایک خاتون اطالوی ڈی جے کے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ حال ہی میں حیدرآباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گراﺅنڈ اسٹاف کے ارکان نے اس پر حملہ کیا۔ ایئرانڈیا نے ا پنے بیان میں کہا کہ اگرچہ کچھ تلخ کلامی ہوئی تھی لیکن کسی نے حملہ نہیں کیا۔ 19اگست کو اطالوی ڈی جے اولی ایسی نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک وڈیو ڈالی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس کی فلائٹ 9گھنٹے لیٹ تھی اور جب اس نے مدد کیلئے کہا تو کسی نے جواب نہیں دیا۔ اسٹاف کے ایک رکن نے اسے طمانچہ مارا۔ ایئر انڈیا کا کہناہے کہ اتوار کو ممبئی جانے والی فلائٹ کچھ تاخیر کا شکار تھی۔ خاتون نے ایئر انڈیا سے رابطہ کیا جس پر اسے کہا گیا کہ وہ دوسرے کاﺅنٹر پر جائیں۔ دوسرے کاﺅنٹر پر ہم نے ایک آﺅٹ سورس ایجنسی کی خاتون بٹھائی ہے۔ اطالوی ڈی جے فلم بناتی رہیں اس نے اس پر اعتراض کیا اورہاتھ اٹھا کر اسے روکا۔ موبائل اطالوی خاتون کے ہاتھ سے گر گیا جسے اس نے پکڑ لیا۔ یہ زمین پر نہیں گرا تھا۔ جس پر اطالوی خاتون نے کاﺅنٹر پر کھڑی لڑکی پر حملے کا الزام لگادیا۔ ہمارے اسٹاف نے اس موقع پر مداخلت کی اور کہا کہ آپ ہمارے عملے کی فلم نہیں بناسکتیں۔جس پر اس خاتون نے احتجاج کیا۔ اس نے پولیس کی طرف سے ایکشن نہ لینے کی بھی شکایت کی جس پر پولیس نے معاملے کی تحقیقات کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد کہاکہ کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔
 

شیئر: