Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سشمیتا سین کی جانب سے نورا فتحی کے”دلبر“ کی تعریف

بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے نورا فتحی کے”دلبر“ گا نے کی تعریف کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سے ریمکس کئے گئے گانے ”دلبر“ کے حوالے سے پو چھے گئے سوال پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نورا یقیناًبہترین تھیں جبکہ گا نا ریمکس بھی بہت اچھا کیا گیا ہے۔بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ”دلبر“ گانے کا اوریجنل ورژن زیادہ پسند کرتی ہوں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سشمیتا سین نے فلم ”ستیہ میوا جیتا “ میں گانے ”دلبر“ کے ریمکس ورژن پر اداکارہ نورا فتحی کے ڈانس کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت زبردست ڈانس کیا ہے اور اس گانے کی پہلی 2 لائنیں میری پسندیدہ ہیں۔یاد رہے کہ گانا”دلبر“1999میں بننے والی فلم”صرف تم“ کا ریمیکس ہے جو اداکارہ سشمیتا سین پر فلمایا گیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں سشمیتا نے کہا کہ انہیں 2فلموں کے اسکرپٹس اچھے لگے ہیں لیکن اس حوالے سے باقاعدہ اعلان وقت آنے پر کیا جائے گا۔
 

شیئر: