Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں گزرے 3 برس کسی اثاثے سے کم نہیں ، سردار خان خٹک

 ہم وطن پاکستانیت کے جذبے سے سرشار ہیں ، ریاض میں متعین سابق پولیٹیکل قونصلر  
  ذکاء اللہ محسن ۔۔ ریاض
سفارت خانہ پاکستان کے افسر سردار خان خٹک سعودی عرب میں اپنی تین سالہ خدمات مکمل کرنے کے بعد برمنگھم روانہ ہو رہے ہیں اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار خان خٹک نے بتایا کہ  3 سال قبل   سعودی عرب پہنچے اور اپنی خدمات کا آغاز کا کیا وہ سفارت خانہ پاکستان میں پولیٹیکل قونصلر،ہیڈ آف چانسری،قونصلر،نائب سفیر اور قائم مقام سفیر کے عہدوں پر کام کرتے رہے۔سردار خان خٹک نے پاکستانی کیمونٹی کے حوالے سے کہا کہ یہاں کیمونٹی بہت متحرک ہے خاص کر دارلحکومت ریاض میں پاکستانی کیمونٹی کا کوئی ثانی نہیں یہاں تقریباً سبھی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکن  موجود ہیں ۔ یہاں  مقیم  ہم وطن اپنی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر پاکستانیت کے جذبے سے سرشار ہیں ۔ گزشتہ تین  برسوں کے دوران بہت اچھے دوست ملے اچھے تعلقات بنے جو میرے لئے کسی اثاثے سے کم نہیں ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ  ریاض میں پاکستانی کیمونٹی کے درمیان رہا اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی  کوشش کی اور کیمونٹی کی جانب سے جس طرح ایمبیسی کے ساتھ تعاون رہا اس کو بھی کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ پاکستانی صحافیوں کے کردار کے حوالے سے سردار خان خٹک کا کہنا تھا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے سفارت خانہ پاکستان کے ساتھ ملکر پاک سعودی تعلقات کو فروغ دیا ہے بلکے اپنے قلم اور کیمرے کی آنکھ سے پوری دنیا کو دیکھایا ہے  اب جس طرح ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی روابط میں تیزی آ رہی ہے اس سے مزید تعلقات کو فروغ ملے گا ۔اس کے علاوہ کشمیر کے ایشو پر جس طرح سعودی عرب اور او آئی سی کی جانب سے پاکستان کے موقف کی حمایت کی جاتی ہے اس سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاک سعودی سوچ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ان دونوں ممالک کی ہمدردی ایک جیسی ہے سعودی عرب وژن 2030 اور پاکستان سی پیک جیسے منصوبوں کے تحت دنیا بھر میں اقتصادی طور پرمستحکم ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی ترقی و خوشحالی میں تعاون کر رہے ہیں اس کی کہیں اور نظیر نہیں ملتی۔
مزید پڑھیں:- - - - -اس مرتبہ عمران نے بلا گھمایا تو انعام میں ”ورلڈ کپ“ نہیں، ”پاکستان“ ملا

شیئر: