Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی بھی مجھے ووٹ دیگی، اعتزاز

اسلام آباد...پیپلز پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخاب کیلئے نامزد امیدوار اعتزاز احسن نے بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخاب میں انہیں پی ٹی آئی کے ووٹ پڑینگے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان انکی حمایت کرتے ہوئے دستبردار ہوجائیں گے۔ اعتزار احسن نے کہا کہ الیکشن بھرپور طریقے سے لڑینگے۔ صدارتی الیکشن میں پارٹی کا نہیں، ضمیر کا ووٹ ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی کے کئی لوگ ہمیں ووٹ کاسٹ کریں گے، جے یو آئی کے کئی ساتھی بھی پی پی کو ووٹ دیں گے۔
 

شیئر: