Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اڈانی گروپ نے ریلائنس انرجی کو 188 ارب روپے میں خریدلیا

    ممبئی ۔۔۔۔۔اڈانی گروپ کی یونٹ اڈانی ٹرانسمیشن لمیٹڈ نے ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں الیکٹرک سپلائی  کمپنی ریلائنس اینرجی  188 ارب روپےمیں خرید لی۔ریلائنس انرجی انل امبانی کی کمپنی ریلائنس انفراسٹرکچر کی ایک یونٹ تھی جو بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کا کام کرتی تھی۔ قرض کے بوجھ تلے دبے ریلائنس انفراسٹرکچر نے گزشتہ سال دسمبر میں ہی اڈانی گروپ کے ساتھ یہ سودا طے کیا تھا۔قومی مسابقتی کمیشن، حصص یافتگان اور مہاراشٹر بجلی ریگولیٹری کمیشن نے پہلے ہی اس سودےکی منظوری دے دی تھی۔ اس سودے سے ریلائنس انفراسٹرکچر نے 138 ارب روپے کے قرض کا بوجھ کم کیا ۔اڈانی ٹرانسمیشن کی یونٹ اڈانی الیکٹرک ممبئی لمیٹڈ کو اس سودے کے تحت دهانو میں واقع بجلی کی پیداوار یونٹ، ممبئی بجلی ٹرانسمیشن نیٹ ورک اور ممبئی مضافاتی علاقوں میں چھوٹے پیمانے پر بجلی کی تقسیم کا نیٹ ورک ملا ہے۔ اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا کہ اس سودے سے کمپنی نےالیکٹر ک سپلائی سیکٹر میں نمایاں مقام حاصل کرلیا۔ ریلائنس کے پہلے کے5ہزار ملازمین اس سے منسلک رہیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -اختلاف رائے جمہوریت کا ’’سیفٹی والو‘‘ہے، سپریم کورٹ

شیئر: