Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"ام رضعہ "کنویں سے گردے کے مریضوں کا علاج ممکن نہیں، گورنریٹ

     حدود شمالیہ- - - - -شمالی حدود ریجن گورنریٹ نے واضح کیا ہے کہ ام رضمہ کنویں کے پانی میں گردے کے مریضوں کے علاج کی کوئی خاصیت نہیں پائی جاتی۔ گورنریٹ کے ماتحت تعلقات عامہ کے ادارے نے اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو کلپ نے مقامی شہری کا یہ دعویٰ کہ ام رضمہ تحصیل کے کنویں کا پانی گردے کے مریضوں کے علاج کیلئے بے حد مفید ہے۔ اس سے گردے کے مریض شفایاب ہو جاتے ہیں ،یہ بالکل غلط ہے اس دعوے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ گورنریٹ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ علاج معالجے کی خبریں طب و سائنس کے معتبر ذرائع ہی سے حاصل کرنے کا اہتمام کریں۔ مقامی شہری نے ویڈیو کلپ میں یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ کنویں کے پانی سے نہانے کی صورت میں متعدد امراض ختم ہو جاتے ہیں۔ گورنریٹ نے اپنے بیان میں توجہ دلائی کہ جس کنویں کے بارے میں گردے کی بیماری سے شفا کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ 2برس سے بند ہے۔ اسے باقاعدہ بند کرایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی پاکستان واپسی کا سلسلہ خوش اسلوبی سے جاری

شیئر: