Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو ایس اوپن: نڈال،سرینا اور وینس ولیمز تیسرے راونڈ میں

 
نیویارک: اسپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس ا سٹار اور عالمی نمبر ون رافیل نڈال، ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو، امریکہ کے جان اسنر، ہسپانوی ٹینس ا سٹار فرنینڈو ورڈاسکو اور جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن مینز سنگلز تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ انگلینڈ کے نامور ٹینس ا سٹار اینڈی مرے دوسرے راونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں مینز سنگلز دوسرے میچز میں شہرہ آفاق ٹینس اسٹار عالمی نمبر ایک ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈین کھلاڑی پوسپیسل کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔امریکہ کی نامور ٹینس ا سٹار اور سابق عالمی نمبر ون سرینا ولیمز اور انکی بڑی بہن وینس ولیمز، استونیہ کی کایا کنیپی اور سویڈن کی ربیکا پیٹرسن اپنا فاتحانہ کھیل برقرار رکھتے ہوئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئیں۔ جمہوریہ چیک کی لوئس سفاروا دوسرے راونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ 

شیئر: