Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوتھا ٹیسٹ: پجارا کی سنچری،ہند کا پلڑا بھاری

 
ساوتھ ہیمپٹن:انگلینڈ اور ہندوستان کے مابین 5ٹیسٹ کی سیریز کے چوتھے میچ میں ہند کا پلڑا قدرے بھاری نظر آرہا ہے۔ انگلینڈ کے 246رنز کے جواب میں ہند نے پہلی اننگز میں 273رنز بنائے۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ دوسری اننگز میں6رنز بناسکا جبکہ مزید21رنزپہلی اننگز سے پیچھے ہے۔انگلینڈ نے معین علی کو ٹیم میں شامل کیا تو انہوں نے 40رنز کی اننگز کھیلی ،ان کے ساتھ مڈل آرڈر بلے باز سام کیورن نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 70رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کو بہتر پوزیشن تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔246رنز کی اننگز کے جواب میں ہند کے 50رنز پر 2وکٹیں گرنے کے بعد ون ڈاون چیتشوارپجارا نے ناٹ آوٹ سنچری بنائی۔ کپتان ویرات کوہلی نصف سنچری سے 4رنز پیچھے رہے ۔معین علی نے اپنی سلیکشن صحیح ثابت کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں۔ہند کے پجاربہترین بیٹنگ سے ہند کے ا سکور کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کے ا سکور سے آگے لے آئے۔ہندکی جانب سے شیکھر دھون اور لوکیش راہل نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 37 رنز بنائے۔میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب لوکیش راہل 19 رنز بنا کر کرس براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ شیکھر دھون 23 رنز بنا کر کرس براڈ ہی کی گیند پر جوز بٹلر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔اس موقع پر انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور چیتیشور پجارا نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 92 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ کوہلی 46 رنز بنا کر کیورن کی گیند پر جوز بٹلر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔پہلی اننگز میںانگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو 86 رنز پر انگلینڈ کے 6 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور سیم کیورن نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 81 رنز کا اضافہ کیا اور ابتدائی نقصان کے بعد انگلینڈ کی اننگز کو درکار استحکام فراہم کیا۔
 

شیئر: