Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نندا موری کی موت کے بعد سیلفی بنانے والا عملہ برطرف

حیدرآباد ... حیدرآباد کے آنجہانی رہنما این ٹی آر کے بیٹے کی لاش کیساتھ سیلفی بنانے والے کامینینی اسپتال کے 4ملازمین کو برطرف کردیا گیا اور انکے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔ نندا موری ہری کرشنا 29اگست کو ٹریفک حادثے میں زخمی ہوکر اسپتال لائے گئے تھے۔ان ملازمین میں سے ایک میل نرس نرسمہا نے اپنے دوست کو تصویر بھیجی جس نے آگے اپنے دوستوں سے یہ تصویر شیئر کی جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ نندا موری کو مردہ قرار دیدیا گیا اور ڈاکٹر کمرے سے باہر آگئے تھے۔ اسکے بعد ان ملازمین نے نعش کے ساتھ سیلفی بنائی۔اسپتال کے ڈی جی ایم سریدھر ریڈی نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹروں نے 2گھنٹے تک زخمی کا علاج کیا تاہم انکی کوششیں ناکام رہیں لیکن تصویر دیکھ کر انہیں بڑا دکھ ہوا کیونکہ اس بے حسی پر افسوس کیا جاسکتا ہے اور ہم نے فوری طور پر چارو ںکو برطرف کردیا۔
 

شیئر: