Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا سوچ کر شہری کو تھپڑ مارے، چیف جسٹس ، عمران شاہ پر برہم

کراچی ...سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عمران شاہ تشدد از خود نوٹس کیس میں چیف جسٹس نے عمران شاہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے کیا سوچ کر شہری کو تھپڑمارا، کوئی جانور کو بھی اس طرح نہیں مارتا، یہ ناقابل معافی جرم ہے، نہیں چھوڑیں گے، آپ عوام کے نمائندے ہیں، اس طرح تشدد کریں گے۔ میں باہر آتا ہوں، مجھے مار کر دکھا ئیں۔ اس پر عمران علی شاہ نے ندامت کا اظہار کرتے کہا سوری سر، میں شرمندہ ہوں۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے کیا سوچ کر شہری کو تھپڑ مارا۔ آپ عوام کے نمائندے ہیں، کیا اس طرح تشدد کریں گے، یہ ناقابل معافی جرم ہے نہیں چھوڑیں گے۔چیف جسٹس نے عمران شاہ سے استفسار کیا کتنے تھپٹر مارے تھے ؟ عمران شاہ نے بتایا 3 سے 4 تھپڑ مارے تھے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ کو بھی سر عام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے۔ ابھی وہ کلپ چلاتے ہیں، سب کو دکھاتے ہیں۔ عدالت میں چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آنکھیں نہ دکھاو¿ ہمیں، شاہ ہوں گے کہیں اور کے، یہ سپریم کورٹ ہے، یہ کہیں اور جا کر دکھانا۔
 
 

شیئر: