Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایسر کمپنی نے دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ متعارف کرادیا‎

ایسر کمپنی کی جانب سے سوئفٹ 7 لیپ ٹاپ متعارف کرادیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ ہے ۔ اس ڈیوائس کو آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ لیپ ٹاپ 10 ملی میٹر سے بھی کم موٹا اور ایج ٹو ایج ڈسپلے سے لیس ہے اور اس کا مجموعی وزن ایک کلو سے بھی کم ہے۔ لیپ ٹاپ میں 8 جنریشن انٹیل کور آئی 7 پروسیسر دیا گیا ہے۔ ڈیوائس کا ڈسپلے 14 انچ کا ہے اور اس کے وزن کو کم رکھنے کے لیے کمپنی نے اس میں میگنیشیم مٹیریل کا استعمال کیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے ڈیوائس کی تفصیلا ت ، قیمت اور فروخت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
 

شیئر: