Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے پاکستان ہاکی ٹیم کو1-2گول سے ہرادیا

 
جکارتہ: ایشین گیمز میں جاپان سے سیمی فائنل ہارنے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کانسی کے تمغے کیلئے ہند سے مقابلے میں اتری ۔ ہند نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے ہرا کر کانسی کے تمغے کا خواب بھی چکنا چور کردیا۔قبل ازیں پاکستان ٹیم نے پول میچ میں نہ صرف 10، 10گول سے کامیابی حاصل کی بلکہ مخالف ٹیم کو 16گول سے بھی ہراکر اپنا معیار بلند کرنے کی کوشش کی لیکن جونہی کسی اچھی ٹیم کے ساتھ کھیلنا پڑا تو سیمی فائنل میں جاپان کے مقابلے میں ایک بھی گول نہ کر سکی جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے ہند سے کھیلتے ہوئے بمشکل ایک گول کرنے میں کامیاب رہی ۔تیسری پوزیشن کے میچ میں ہندکے آکاش دیپ اور ہرمن پریت سنگھ نے گول کئے جبکہ پاکستان کا واحد گول محمد عتیق نے اسکور کیا۔ 2010ء کے ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم فاتح رہی تھی جبکہ ایشین گیمز 2014ء میں چاندی کا تمغہ حاصل کر سکی تھی۔

شیئر: