Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز :فٹبال میں مایوس کارکردگی کا ذمہ دار کون؟

اسلام آباد : قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل (ر) مجاہد اللہ ترین نے ایشین گیمز میں مایوس کن کارکردگی اور ناکامی کی ذمہ داری پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عارف حسن پر ڈال دی ۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے نئی اسپورٹس پالیسی پر عملدرآمد کروانے کی بھی درخواست کی ۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا ٹیلنٹ ہونے کے باوجود کھلاڑی سونے کا ایک بھی تمغہ حاصل نہیں کر سکے۔ وزیراعظم عمران خان اس کی تحقیقات کے لئے انکوئری کمیٹی تشکیل دیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں اس شخص کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل لگا دیا جاتا ہے جس کا اسپورٹس کے ساتھ دور دور کا تعلق بھی نہیں ہوتا صرف کاغذات پر دستخط کرنے اور غیر ملکی دورے کرنے کے علاوہ اس کے پاس ملاقات کرنے کا وقت نہیں ہوتا حتی کہ کوئی صحافی ان سے انٹر ویو کا وقت مانگتا ہے تو وہ انٹرویو دینے سے گریز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میڈیا ڈائریکٹر سے بات کریں ۔

شیئر: