Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مندر تعمیر کرنے کی تاریخ رام ہی طے کریں گے، یوگی

لکھنؤ۔۔۔۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہاں منعقدہ تقریب میں رام مندر تعمیر کے سوال پر کہا ’’انسان کو پر امید رہنا چاہئے۔ یہ کام (مندر تعمیر) رام کا ہے اوروہی طے کریں گے ، جو ہونا ہے وہ ہو کر رہے گا، اسے کوئی ٹال نہیں سکتا۔ وزیر اعلیٰ کے بیان سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ اپنے حامیوں کو مطمئن کرنے کے لئے انہوں نے یہ نیا جملہ ایجاد کر لیا ہے۔ادھر موب لنچنگ کے سوال پر انہوں نے بڑا عجیب جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں موب لنچنگ نہیں ہوتی کیونکہ یہاں تمام سلاٹر ہاؤس بند ہو چکے ہیں اوریہی موب لنچنگ کی اصل وجہ تھی۔ وزیر اعلیٰ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں کیونکہ ابھی گزشتہ دنوں اتر پردیش کے ضلع بریلی  میں 20 سالہ نوجوان شاہ رخ خان کا ہجوم کے ہاتھوں قتل ہواہے ۔اس سے قبل جون میں ہاپوڑ ضلع میں سمیع الدین نامی شخص کی بھیڑ نے گائے کے نام پر جان لے لی تھی اور دادری کا واقعہ سب کو معلوم ہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بریلی کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ دادری سے متعلق انہوں نے کہا کہ موب لنچنگ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور ہاپوڑ کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ایسے میں مختلف سوالات جنم لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -طیاروں سے فضلہ گرانے پر 50ہزار روپے جرمانہ

شیئر: