Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کی خاطر خود کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے، العبادی

بغداد ... عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کو راضی کرنے کیلئے اپنی قوم کے انجام کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ ان دنوں ایران اورعراق کے درمیان نوک جھونک بڑھتی جارہی ہے۔ حیدر العبادی نے کہا ہے کہ انکی حکومت ایران کیساتھ ڈالر کا لین دین نہیں کریگی۔ انہوں نے عراق کے لئے پانی کی فراہمی سے متعلق ایرانی حکومت کے اقدامات پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پڑوسی ملک کو شط العرب سے دریائے قارون کا پانی بند کرنے کا حق نہیں پہنچتا۔
 

شیئر: