Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مقیم حاجی عبدالحمید کے اعزازمیں محمد شفیق کیجانب سے الوداعی تقریب

دعاگو ہیں کہ وہ جہاں رہیں کامیابیاں انکے ہم دوش ہوں، انہوںنے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ، انکی دوستی پر فخر ہے ، مقررین کا اظہار خیال
    ذ۔  م ۔۔ریاض
    معروف سماجی شخصیت حاجی عبدالحمید کے اعزاز میں معروف بزنس مین محمد شفیق کی جانب سے پُر وقار الوداعی عشائیہ دیا گیا جس میں شہر ریاض کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر میزبان محمد شفیق کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالحمید ایک عظیم انسان اور ہمدرد دوست ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی خدمت ِ انسانیت میں وقف کر رکھی ہے ۔کمیونٹی کے لیے ان کی گراں قدر خدمات قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حاجی عبدالحمید کی کمیونٹی کے لیے خدمات اور ان کے چھوڑے ہوئے نقوش دوسروں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ معروف بزنس مین ملک افتخار اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عبدالحمید نے کمیونٹی کے اندر رہ کر بھر پور صلاحیتوں کا اظہار کیا ۔حاجی عبدالحمید ہر دل عزیز شخصیت ہیں۔ ان کے وطن جانے کا دکھ تو ہے لیکن انہوں نے جس طرح اپنے حسن اخلاق اور حسن سلوک کے ساتھ وقت گزارا ،وہ قابل ستائش ہے۔ اب پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔ ہم ان کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت ان کو وہاں بھی کامیاب رکھے۔ معروف سیاسی شخصیت حاجی عبدالمجید گجر نے کہا حاجی عبدالحمید لا تعداد خوبیوں کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ محب وطن اور عاشق رسول بھی ہیں۔ انہوں نے دکھی انسانوں کی خدمت اپنا مشن بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ محبتیں بانٹتے ہوئے کمیونٹی کے دلوں پر راج کیا۔منیر احمد کا کہنا تھاکہ حاجی عبدالحمید ایک مخلص ،نیک سیرت اور خوش اخلاق دوست ہیں۔ ان کی دوستی پر فخر ہے۔ ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔ تقریب کے روح رواں حاجی عبدالحمید نے کہا میں اپنے ساتھ برس ہا برس کی یادیں اور دوستوں کی محبتیں سمیٹ کر ساتھ لے جا رہا ہوں جو میرا سرمایۂ حیات ہے۔ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے یہاں پر بے لوث پیار اور محبت کرنے والے دوست ملے جن کی دوستی پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ وہی قومیں دنیا میں بلند مقام حاصل کرتی ہیں جو ایک دوسرے کا احساس کرتی ہیں ۔انسانوں کے اندر جذبۂ ہمدردی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ باہمی محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو اور تمام طبقات کو ساتھ لے کر ایک حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے عملی جدوجہد کی جائے تو تمام مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔  پاکستان جاکر میری اولین ترجیح دکھی انسانیت کی خدمت ہوگی ۔ انہوں نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر محمد شفیق کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔تقریب میں رانا شبیر احمد ،محمد خالد بھٹی اور دیگر نے بھی حاجی عبدالحمید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -حج خدمات پر سعودی حکومت اور پاکستانی رضاکاروں کو خراج تحسین

شیئر: