Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت سے جتنی محبت ملی اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا ، شہریار آفریدی

پیر امجد حسین کیجانب سے نو منتخب وزیر مملکت برائے کے اعزاز میں تقریب
محمد عرفان شفیق ۔۔ کویت  
   پیر امجد حسین نے شہریار خان آفریدی کو اپنی اور پی ٹی آئی کویت کی جانب سے وزیر مملکت برائے داخلہ منتخب ہونے پر نیک خواہشات کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔پیر امجد حسین نے شہریار خان آفریدی سے کویت سے پی آئی اے کی فلائٹس کی بحالی اور کویت کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے ویزوں پر پابندی کے حوالے سے بھی بات   کی جس پر شہریار خان آفریدی نے اس مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ دورہ کویت کے دوران جس طرح کویت میں مقیم پاکستانیوں نے مجھے عزت اور محبت دی میں اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔جلد ہی کویت کا دورہ کر کے تمام احباب کا شکریہ ادا کروں گا اور ویزوں کے اجرا کے بارے کویت حکومت سے رابطہ بھی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کویت سے مجھے جتنی محبت ملی اب میں خود کو کویت ٹیم کا ہی ممبر سمجھتا ہوں۔
مزید پڑھیں:- - - - -پاکستان حج رضاکارگروپ کا حج آپریشن کامیابی سے مکمل

شیئر: