پاکستانی فلمی صنعت میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی
ابہا ... بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے ہندوستان کے بجائے پاکستانی فلمی صنعت کا رخ کرنا شروع کردیا۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں وڈیو کے اسپیشلسٹ امریکی پاکستانی منصوبہ” اسٹارز پلے “ اسکا سب سے بڑا ثبوت ہے۔سنی بیکس گروپ نے پاکستان میں اسٹارز پلے بائی سنی بکس سروس شروع کی ہے۔ مشترکہ منصوبے کی بدولت پاکستانی فلمی صنعت کو پذیرائی ملے گی۔ ہندوستان کے مقابلے میں آنے کا اسے موقع نصیب ہوگا۔ نئی سروس کی بدولت بین الاقوامی اورپاکستانی فلمیں تیار کرنے کے بڑے مواقع حاصل ہونگے۔ علاوہ ازیں بچوں کے پروگرام بھی بڑے پیمانے پر تیار کئے جاسکیں گے۔ پاکستان کی فلم ڈسٹری بیوٹر زکمپنیاں اس مشترکہ منصوبے کو مثبت انداز میں لے رہی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اس سے پاکستانی فلمی صنعت مضبوط ہوگی۔ اسٹارز پلے کے ایگزیکٹیو چیئرمین معاذ شیخ کا کہناہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے باہر یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے۔ اس سے شائقین کی تعداد 350ملین سے بڑھ کر 500ملین تک ہوجائیگی۔ اس شراکت کی بدولت فلمی اور ٹی وی پروگرام شراکت میں تیار ہونگے۔ اسکی بدولت فلمیں کاپی رائٹ ضوابط کے مطابق مارکیٹ میں آئیں گی۔ دوسری جانب سنی بیکس گروپ کی مجلس انتظامیہ کے چیئرمین عارف بھائی محمد نے بتایا کہ اس گروپ کو پاکستانی عوام کے حلقوں میں تفریحی مواد پیش کرنے کے سلسلے میں اچھی شہرت حاصل ہے۔ اسٹارز پلے کے ساتھ شراکت کی بدولت ہمیں اچھی فلمیں تیار کرنے کا موقع ملے گا۔ ہمارے شائقین مختلف ذرائع سے اچھی فلمیں دیکھ سکیں گے۔ تیسرے فریق کی تیار کردہ فلمیں ترجمے کے ساتھ دکھائی جاسکیں گی۔ اسٹارز پلے بائی سنی بیکس ہالی وڈ کی بڑی کمپنیو ںکے اجازت یافتہ بہت سارے ٹی وی پروگرام فراہم کریگی۔ علاوہ ازیں زبردست فلمیں اور ایوارڈ یافتہ مکمل ٹی وی سیریل بھی مہیا کریگی۔ دستاویزی فلمیں، بچوں کے تفریحی پروگرام اور پسندیدہ پاکستانی فلمیں بھی دکھائی جاسکیں گی۔ اسٹارز پلے بائی سنی بیکس سروس لائبریری کمپیوٹر آلات اور میک ، آئی فون، آئی پیڈ وغیرہ کی مدد سے بھی پروگرام دکھانے کی سہولت مہیا کریگی۔ اینڈرائڈ سسٹم کے تحت کام کرنے والے آلات کی مدد سے بھی یہ کام ممکن ہوگا۔ فی زر اشتراک 5آلات تک ریکارڈنگ ممکن ہوگی۔ فیملی کنٹرول آپشن بھی موثر کیا جاسکے گا۔ اسٹارز پلے اور جاز کے درمیان شراکت سے شائقین کو ایک ماہ مفت سہولت دی جائیگی۔ یہ سہولت فرمائش کے مطابق وڈیو ایپلی کیشن کی مدد سے ممکن ہوگی۔ علاوہ ازیں جاز موبائل بیلنس کے توسط سے ادائیگی ممکن ہوگی۔ آئندہ مہینو ںکے دوران دلچسپ آفرز بھی دی جائیں گی۔ اسٹارز پلے ا ور جاز پاکستانی ڈیجیٹل کمیونی کیشن کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ بین الاقوامی سرمایہ کار کئی وجہ سے پاکستانی فلمی صنعت کا رخ کررہے ہیں۔ پاکستانی فلمی صنعت کو ڈرامہ، منفرد اسکرپٹ نگاروں ، متوازن کہانیاں پیش کرنے والوں اور دلچسپی کے عناصر فراہم کرنے والوں کے حوالے سے غلبہ حاصل ہے۔ پاکستان کے نمایاں ترین ڈرامہ نویسوں میں اشتیاق ، امتیاز حسین اور امجد اسلام امجد مانے جاتے ہیں۔