Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوایس اوپن: راجر فیڈررکو اپ سیٹ شکست، شارا پووا بھی باہر

 
نیویارک:گرینڈ سلام چیمپیئن راجر فیڈرر یو ایس اوپن کے چوتھے راونڈ میں اپ سیٹ شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ روس کی ماریا شارا پوا کا بھی سفر تمام ہو گیا۔ یو ایس اوپن مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے جان ملمین نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپیئن راجر فیڈرر کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا۔ فیڈرر نے پہلے سیٹ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے3-6سے باآسانی کامیابی حاصل کی اس کے بعد آسٹریلین حریف نے میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تینوں سیٹ ٹائی بریک پر جیت کر سوئس اسٹار کو ایونٹ سے باہر کردیا۔ ملمین نے میچ میں 6-3، 5-7، 6-7 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا۔ سربیا کے نوواک ڈوکووچ نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا اور جاو¿ سوزا کو اسٹریٹ سیٹ میں3-6،4-6 اور 3-6سے شکست دی۔جاپان کے کائی نشیکوری نے جرمن حریف فلپ کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ مارلن سیلس نے ڈیوڈ گوفن کو زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔خواتین کے سنگلز پری کوارٹر فائنل میچز میں اسپین کی کارلا سواریز نوارو نے روسی کھلاڑی ماریا شاراپووا کو اسٹریٹ سیٹس میں4-6اور 3-6 سے زیر کیا۔یوکرین کی لیزیا سورینکو نے جمہوریہ چیک کی کھلاڑی مرکیتا وونڈروسووا کو پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود شاندار کم بیک کرتے ہوئے 7-6، 5-7 اور 2-6 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ امر یکہ کی میڈیسن کیز بھی پری کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہیں۔انہوں نے سیبل کو وا کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

شیئر: