Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں 2 خود کش دھماکے، 20 ہلاک

کابل۔۔۔ افغان دارالحکومت میں 2دھماکوں میں 20 افراد ہلاک اور60 زخمی ہو گئے۔افغان حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں امدادی کارکن شامل ہیں۔ افغان وزارت داخلہ نے بتایاکہ پہلا خود کش حملہ دشت برچی کے علاقے میں اسپورٹس کلب میں ہوا۔دھماکے کی جگہ پر امدادی کارکنوں، پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے بعد دوسرے خود کش بمبار نے بھی خود کو اڑا لیا۔دونوں دھماکوں میں مجموعی طور پر 20 افراد ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہوئے۔

شیئر: