Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،عمران

 راولپنڈی... وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے پاکستان مستقبل میں کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان میں کوئی ادارہ اس وقت متحد ہے تو وہ فوج ہے۔ فوج میں کوئی سیاسی عمل دخل نہیں ۔پروفیشنل ازم ہے ۔اداروں کو مضبوط کریں گے۔جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں نہیں پڑے گا ۔ خارجہ پالیسی بھی صرف ملک اور عوام کی بہتری کے لئے ہوگی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شرکت کے خلاف تھا لیکن جس طرح سے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں دنیا میں کسی بھی فوج نے کامیابیاں حاصل نہیں کیں۔انہوں نے کہاکہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں ، ہم سب کا ایک ہی مشترکہ مقصد ہے کہ مل کر اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ میرا جینا مرنا اس ملک کے لئے ہے۔یہ ملک اوپر جائے گا تو میں اوپر جاو¿ں گا اور یہ ملک نیچے جائے گا تو میں بھی نیچے جاو¿ں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جو اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا لیکن آج قوم مسائل میں گھری ہوئی ہے۔ یہ ملک اٹھے گا اور ایک عظیم قوم بنے گی۔عظیم قوم اس وقت بنے گی جب کمزور طبقہ یہ سمجھے گا کہ انہیں انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ادارے مضبوط کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مداخلت سے ادارے تباہ ہوجاتے ہیں۔ ملک میں اس وقت ایک ادارہ ہے جو کام کر رہا ہے۔ فوج ایسا ادارہ ہے جہاں میرٹ کا نظام ہے۔عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر قسم کے وسائل سے نوازا ہے تاہم پاکستان کو بڑے مسائل درپیش ہیں۔ ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ منزل کے حصول کے لئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ جب کوئی قوم متحد ہوتی ہے تو اعلیٰ مقام حاصل کرتی ہے۔تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سینیئر فوجی قیادت کے ہمراہ موجود تھے۔ خان بھی حاضرین میں موجود ہیں۔

شیئر: