Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں صفائی مصنوعات میں ملاوٹ کرنیوالا کارخانہ پکڑا گیا

ریاض۔۔۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے صفائی مصنوعات میں ملاوٹ کرنے والا ایک اڈہ دریافت کرلیا۔وزارت نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ 2بنگلوں پر چھاپہ مارا گیا جہاں تارکین وطن صفائی مصنوعات میں ملاوٹ کا کارخانہ قائم کئے ہوئے تھے۔ کفیلوں سے مفرور 8ملازماؤں کی خدمات حاصل کررکھی تھیں۔ وزارت کے اہلکاروں نے ایک لاکھ9ہزارڈبے اور کارٹن ضبط کئے۔ ان پر صفائی مصنوعات کی مشہور تجارتی کمپنیوں کے مارکے چسپاں تھے۔ 12ہزار لیٹر ملاوٹی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ کارخانے کو سربمہر کردیا گیا اور غیر ملکی کارکنان کو قانونی کارروائی کیلئے سیکیورٹی ادارے کے تحویل میں دیدیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - ---  - -’’تیسیر‘‘میں اندراج اور منسوخی کس طرح؟

شیئر: