Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ... عالمی منڈی کی تیل رسد کا ضامن

سعود ی عرب سے شائع ہونے والے اخبار”الاقتصادیہ“ کا اداریہ نذر قارئین
سعودی عرب بین الاقوامی تیل منڈی پر حاوی ہے۔ یہ کوئی نئی سچائی نہیں۔ پرانی نئی ناقابل انکار حقیقت ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ سعودی عرب تیل منڈی پر کنٹرول ذمہ دارانہ طریقے سے قائم کئے ہوئے ہے۔ تیل منڈی کو جب جتنی ضرورت ہوتی ہے سعودی عرب اسے پوری کرتا ہے۔ بین الاقوامی اقتصادی بحران ہو یا اقتصادی خوشحالی کا دور دورہ ہو ہر حالت میں مملکت نے تیل منڈی کے حوالے سے اپنا کردار ذمہ دارانہ طریقے سے پورا کیا۔ سعود ی عرب میں تیل پیدا کرنے کی صلاحیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ پوری دنیا تیل ضروریات کی تکمیل کے حوالے سے سعودی عرب کے کردار سے مطمئن ہے۔ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ اس سلسلے میں سعود ی عرب کی پالیسی موثر ہے۔ مملکت نے کبھی بھی تیل وسائل پر کنٹرول ہونے کے باوجود اس سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا۔
گزشتہ 3برسوں کے دوران سعودی عرب نے تیل کے نرخوں میں مسلسل انحطاط کو بھی کنٹرول کیا۔ تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ سعودی عرب اور اسکے اثر و رسوخ ہی کا نتیجہ تھا۔ اگر مملکت کا کردار موثر نہ ہوتا تو ایران کی دہشتگردی سمیت متعدد محرکات تیل منڈی کو زیر و زبر کردیتے ۔ پیٹرول اسٹڈیز کے آکسفورڈ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کا کہناہے کہ سعودی عرب اب بھی تیل منڈی کو کنٹرول کئے ہوئے ہے۔ تیل کی رسد کا انحصار سعودی عرب پر ہے۔ 
٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: