Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ پر چیٹنگ دلہن کو مہنگی پڑی

مین پوری۔۔۔۔زندگی کا ساتھ نبھانے اور ایک دوسرے کا سہارا بننے کے وعدوں کیساتھ ایک دوجے کے ہونے والے نئے شادی شدہ جوڑے کوموبائل نے 5ماہ میں ہی جدا کردیا۔گاؤں سرسہ کے رہنے والے کملیش کی شادی نند پور کی رہنے والی خاتون سے ہوئی۔ شادی کے بعد خاتون موبائل کے واٹس ایپ پر چیٹنگ کیا کرتی تھی۔ سسرال والے دلہن سے چیٹنگ سے باز رہنے کیلئے کہا کرتے تھے لیکن وہ چیٹنگ کرنے سے باز نہیں آئی۔اہلیہ کی واٹس ایپ پر چیٹنگ کرناشوہر کو ناگوار گزرتا تھا۔منع کرنے پربیوی ناراض ہوگئی اور دونوں کے مابین جھگڑا شروع ہوگیا۔معاملہ پنچایت تک پہنچ گیا۔دونوں فریقوں نے رضا مندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے شادی میں ہونیوالے اخراجات ، لین دین اور دیگر اشیاء واپس کرنے پر اتفاق کیا۔فریقین نے پولیس اسٹیش پہنچ کر معاہدہ نامے پر دستخط کردیئے۔شوہر بیوی نے طلاق نامے پر دستخط کرکے پولیس اسٹیشن میں جمع کرادیا۔دریں اثناء اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں بھی دولہا نے ہونیوالی دلہن سے شادی سے انکار اسلئے کردیا کہ لڑکی واٹس ایپ پر چیٹنگ کیا کرتی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -سالگرہ پر موبائل فون کا تحفہ نہ ملنے پر خودسوزی

شیئر: