Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: غیرملکی سرمایہ کار رینٹ اے کار کا کاروبار کر سکتے ہیں

ابوظبی: امارات میں مقیم غیرملکی سرمایہ کار رینٹ اے کار کا کاروبار کر سکتے ہیں۔ ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید نے منظوری دیدی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید نے ریاست کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے متعدد فیصلے کئے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اماراتی شہریوں کے علاوہ خلیجی ریاست کے شہریوں اور امارات میں مقیم غیرملکیوں کو رینٹ اے کار ایجنسیاں کھولنے کی اجازت دی جائے۔ڈیپارٹمنٹ کو اجازت نامہ جاری کرنے کے لئے ضوابط بنانے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ میں 657اداروں نے رینٹ اے کار ایجنسی کھولنے کا لائسنس حاصل کر رکھا ہے ۔ 
امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: