سانحہ12مئی، جے آئی ٹی بنانے کا حکم
کراچی...سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سانحہ 12 مئی 2017 سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے تحقیقات کے لئے جوڈیشل ٹریبونل بھی بنانے کا حکم دیا۔عدالت نے فیصلے میں سندھ حکومت کو 2 ہفتے میں عملدر آمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ عدالت نے اے کلاس کے تحت ختم کئے گئے 65 مقدمات دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ان مقدمات کی مانیٹرنگ کے لئے جج بھی مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ 12 مئی کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔یاد رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے 12 مئی 2018 کو ہائیکورٹ کو3 ماہ میں مقدمہ نمٹانے کا حکم دیا تھا ۔12 مئی 2007 کو وکلاءتحریک کے دوران سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد پر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان استقبال کے لئے نکلے اور کئی مقامات پر ا±س وقت کی حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں میں مسلح تصادم شروع ہوا۔شہر کی کئی شاہراہوں پر اسلحے کا آزادانہ استعمال دیکھنے میں آیا خون ریزی میں وکلاءسمیت 48 افراد ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں گاڑیاں اور املاک بھی نذر آتش کی گئیں ۔