Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ 12 مئی: از سر نو تحقیقات کے لیے جوڈیشل ٹریبونل کی تشکیل کا حکم

کراچی: عدالت عالیہ سندھ نے سانحہ 12 مئی کی از سر نو تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی اور جوڈیشل ٹریبونل بنانے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق سانحے سے متعلق دوبارہ تحقیقات کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے سندھ حکومت کو حکم جاری کیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرکے جے آئی ٹی بنائی جائے اور کیس کا نئے سرے سے جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ہر 15 دن بعد تحقیقات میں پیش رفت کی رپورٹ جمع کرائے گی جس کے بعد واقعے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کیا جائے گا۔ بعد ازاں جے آئی ٹی اور انکوائری ٹریبونل کی رپورٹ کے بعد ہی کیس کا حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔ قبل ازیں چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسی سال 12 مئی کو عدالت عالیہ سندھ کو 3 ماہ میں مقدمہ نمٹانے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ 12 مئی 2007ءکو اس وقت کے صدر پرویز مشرف اور ایم کیو ایم کی حکومت میں چیف جسٹس افتخار چودھری کی کراچی آمد پر بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری ہوئی تھی۔ چیف جسٹس کو کراچی ائر پورٹ پر روک دیا گیا تھا جبکہ شہر میں فائرنگ سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
 

شیئر: