Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعتزاز نے شریف فیملی سے معافی مانگ لی

لاہور.. پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاے کہ میرے بیان سے کلثوم نواز اور شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی جس پر معافی ما نگتا ہوں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، وہ بہت شفیق اور مہربان خاتون تھیں۔ ان کے انتقال پر بہت افسوس ہوا ۔ میرے بیان سے کلثوم نواز اور شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی جس پر کھلے دل سے غیر مشروط طور پر معافی چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز نڈرخاتون تھیں۔ انہوںنے جمہوریت کےلئے آمر کے خلاف بھرپورجنگ لڑی۔ میری ہمدردیاں شریف خاندان کے ساتھ ہیں۔بیگم کلثوم نوازنے سیاسی زندگی بھی بھرپوراندازمیں گزاری۔واضح رہے کہ اعتزاز احسن نے کچھ عرصہ قبل کلثوم نواز کی بیماری پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہارلے اسٹریٹ پر واقع کلینک کوئی اسپتال نہیں، ایک کلینک ہے ۔اعتزاز احسن نے الزام لگایا تھا کہ نواز شریف عدالتی فیصلہ موخر کرانے کےلئے کلثوم نواز کی بیماری کو بطور تاخیری حربہ استعمال کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم آبدیدہ ہوگئے

شیئر: