Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان پریمیئر لیگ :شاہد آفریدی کیلئے ایک لاکھ ڈالر

 
کراچی :پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی سمیت کئی کھلاڑی شارجہ میں افغان ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ لیں گے۔ دبئی میں افغان پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ ہوئی۔ پکتیا کی ٹیم نے شاہد آفریدی کوایک لاکھ ڈالر میں خریدلیا۔ قندھار نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں لیا ہے۔ ننگر ہار نے مجیب زدران کو لیا ہے۔ پاکستان کے شاہد آفریدی، شعیب ملک، مصباح الحق، محمد حفیظ، سہیل تنویر، عمران خان، وہاب ریاض، کامران اکمل، محمد نواز، عماد وسیم، محمد عرفان، جنید خان، فہیم اشرف، یاسر شاہ، امام الحق، عمران نذیر، فواد عالم ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ افغان پریمیئر لیگ 5 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک شارجہ میں شیڈول ہے۔ ایونٹ میں 40 سے زائد غیرملکی کرکٹرز شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں افغانستان کے مختلف شہروں کے نام پر 5ٹیمیں ہیں۔ بلخ، کابل، قندھار، ننگرہار اور پکیتا کی ٹیمیں ایونٹ کا حصہ بنیں گی۔ لیگ میں مجموعی طور پر 23 میچز ہوں گے۔ ڈرافٹنگ میں افغانستان سمیت350 کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی۔ پی سی بی کو افغان لیگ کے حوالے سے اپنی پالیسی ابھی بنانا ہے۔
 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز  " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: