Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں‘ ترجمان ن لیگ

لاہور:  ن لیگ کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وضاحت کی ہے کہ مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 روز سے جاری کیے جانے والے بیانات مریم نواز نے نہیں دیے، جیل میں ملاقات کے دوران ان سے ہونے والی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش نہ کیا جائے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ کوئی بھی خبر بلا تصدیق نہ چلائی جائے ، قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے ابہام پھیلانا مناسب نہیں۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا ہے کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ صرف ترجمان مسلم لیگ نون کا جاری کردہ بیان نشر اور شائع کیا جائے ۔
مزید پڑھیں:- - - -اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ سب سے پہلے‘ نئے آئی جی سندھ کا عزم

شیئر: